مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے فرانس کے صدارتی انتخاب کے انعقاد پر فرانسیسی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے ایران اور فرانس کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ فرانس کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات بھی دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور مصالح کی روشنی میں جاری رہیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کے صدارتی انتخاب کے انعقاد پر فرانسیسی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1872331
آپ کا تبصرہ